17 دسمبر 2013 - 20:30
کیری: شام میں دہشتگردوں سے بات چیت ہو سکتی ہے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام میں لڑ نے والے دھشتگرد گروہوں سے بات چیت ہوسکتی ہے۔

ابنا: امریکی وزیر خارجہ نے فلپائن کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام شام میں لڑ نے والےالقاعدہ سے منسلک دہشتگردوں سے مذاکرات کر سکتے ہیں تاہم ابھی اس کے لئے کوئی تاریخ معین نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شام میں لڑ رہے دہشتگرد گروہوں کو سعودی عرب اور قطر کی جانب سے ہر طرح کی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ان دہشتگردوں نے شام میں انسانی سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ اس سے پہلے امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے بھی کہا تھا کہ امریکی حکام دہشتگرد گروہوں سے بات کر سکتے ہیں۔

.......

/169